سیالکوٹ فیکٹری میں پریانتھا کی جگہ سری لنکن شہری کی تقرری

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ فیکٹری مالکان نے سری لنکن شہری کے بچوں کے تعلیمی اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے جو بڑی بات ہے۔
سری لنکن ہائی کمیشن میں مولانا طارق جمیل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی جگہ ایک اور سری لنکن شہری کو ملازمت دی گئی ہے۔
دونوں علمائے اکرام نے سری لنکن ہائی کمیشن سے ملاقات بھی کی ، پریس کانفرنس کے دوران طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے افسوسناک واقعے کی تعزیت کے لیے سری لنکن ہائی کمیشن آئے۔
واضح‌ رہے کہ سیالکوٹ میں فیکٹری کے ایک سری لنکن مینجر پریانتھا کمارا کو ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا تھا اور ان کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔

Back to top button