کے ایف سی کے جوتے

مقبول ترین بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی کے ایف سی نے کراکس کمپنی کی شراکت داری سے نیو یارک فیشن ویک میں محدود ایڈیشن ’بکٹ کلاگ‘ نمائش کےلیے پیش کیا۔ کے ایف سی کے مطابق انہوں نے کراکس کمپنی کے ساتھ مل کر ایک ایسے جوتے بنائے ہیں جو دکھنے میں ایک فرائڈ مرغی کی ران کی طرح لگ رہے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے پیش کیے جانے والے یہ منفرد جوتے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔
فاسٹ فوڈ کمپنی کے ایف سی کی جانب سے ٹوئٹر پر ان جوتوں کی ویڈیو شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے جوتے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی لکھا کہ اسے کھانا نہیں ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق کے ایف سی اور کراکس کی شراکت داری سے بنائے گئے ان جوتوں کی قیمت 59.9 امریکی ڈالر ہے جب کہ کراکس کی ویب سائٹ صارفین کو اس وقت نوٹیفکیشن جاری کرے گی جب یہ محدود ایڈیشن صارفین کےلیے دستیاب ہوں گے۔
کیا آپ مزیدار کرسپی چکن کی ران کی طرح دکھنے والے جوتے خریدنا پسند کریں گے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button