گوگل، جی میل اور یوٹیوب ڈاؤن

مقبول ترین سرچ انجن گوگل، ای میل سروس جی میل ، ویڈیو شیئرنگ اور سٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کا لنک اچانک ڈائون ہو گیا ، پاکستان میں سروسز کو بحال کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے سروسز میں تعطل کی شکایات ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں بھی گوگل کی سروسز سست روی کا شکار رہی ہیں۔

جمعے کی صبح سے دنیا بھر اور خاص طور پر یورپ میں مقبول سرچ انجن گوگل، گوگل میٹ، ای میل سروس جی میل اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ یوٹیوب کا لنک اچانک ڈاؤن ہوا جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوئی تھیں جو کئی گھنٹوں بعد بحال ہوئی تھیں۔

برطانوی کمپنی کے مطابق چند گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد صارفین نے گوگل سروسز سست روی کا شکار ہونے کی شکایات درج کروائی ہیں‌ جبکہ یوٹیوب کی سروس متاثر ہونے کی شکایت 400 سے زائد افراد نے کی تاہم متعلقہ کمپنیز کا اس حوالے سے بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Back to top button