ہجویر ی ہاؤس کو پناہ گاہ بنانے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پنجاب میں تحریک انصاف حکومت کی جانب سے ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کے گھر ہجویری ہاؤس کو نیلام کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد جب حکومت نے عدالت کی طرف سے حکم امتناع کے باوجود مستحق افراد کے لیے پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا تو سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔
پی ٹی آئی کے حامیوں نے اسے حکومت کا ’بہترین اقدام‘ قرار دیا تو حکومت کے ناقدین نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض صارفین یہ بحث کرتے دکھائی دیے کہ ہجویری ہاؤس یا بنی گالہ میں سے کون سی جگہ پناہ گاہ کے طور پر زیادہ بہتر رہے گی۔


عامر لغاری نامی صارف نے حکومتی اقدام کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مکافات عمل کے لیے نیازی صاحب بھی تیار رہیں۔ کسی دن کسی نے بنی گالہ محل کو اصطبل بنا دیا تو پھر گلہ نہ کریں۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بناکر عمران نیازی سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے


رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید گجر نےوزیراعظم عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ کو پناہ گاہ کے فوائد گنوا دیے۔ انہوں نے لکھا کہ ’اگر اسے پناہ گاہ بنایا جائے تو وفاقی دارالحکومت کی ساری کچی آبادی کے غریبوں کو سر چھپانے کی جگہ مل جائے گی۔‘


صابر محمود ہاشمی نامی صارف نے چٹکلہ چھوڑا کہ ’رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرتے ہی پیٹرول 46 روپے لیٹر، آٹا 35، گھی 120 روپے کلو، گیس بجلی ادویات کی قیمتوں میں حیرت انگیز طور پر کمی ہوئی اور ڈالر110 روپے جبکہ سٹاک مارکیٹ 55 ہزارپوائنٹس کے ساتھ دنیا کی چوتھی بڑی مارکیٹ بن گئی۔‘
ali dar son of ishaq dar

اسحاق ڈار کے بیٹے سے منسوب ٹوئٹر ہینڈل نے پناہ گاہ بنائے جانے کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’یہ گھر اسحاق ڈار صاحب نے سیاست میں آنے سے پہلے 1988 میں لیا تھا۔‘

جوکر بھی ہجویری ہاؤس کو پناہ گاہ بنائے جانے پر ہونے والی بحث کا حصہ بنا۔ یہ جوکر ہالی وڈ فلم کا کردار نہیں بلکہ ٹوئٹر ہینڈل ہے۔ خبر کی تفصیل شیئر کرتے ہوئے انہوں نے گلبرگ لاہور کے گھر کو ماضی میں اسحاق ڈار اور اب غریب افراد کے ہاتھوں استعمال ہونے پر بات کی۔

joker on ishaq dar

وفاقی وزیر مراد سعید اور علی حیدر زیدی نے اپنی ٹویٹ میں حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔ علی حیدر زیدی نے اسے ’سال کی سب سے اچھی خبر‘ قرار دیا تھا۔

ali zaidi on ishaq dar house

عنبرین فاطمہ نامی ٹوئٹر صارف نے تو وفاقی وزرا کو اس اقدام کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنادیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’ بنی گالہ محل اتنا بڑا ہے وہاں تھوڑی سی جگہ غریبوں کے لیے کیوں مختص نہیں کی جا سکتی؟‘

ambreen fatima tweets

اسحاق ڈار کی جانب سے سامنے آنے والے ایک ویڈیو پیغام میں حکومتی اقدام کو توہین عدالت کہا گیا ہے۔ ان کے مطابق گھر کی نیلامی میں ناکامی کے بعد وزیراعظم اور پنجاب حکومت کے گٹھ جوڑ سے ہونے والا یہ اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے منافی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button