ہواوے وائرلیس چارجنگ سسٹم متعارف کرانے کیلئے تیار

ایپل کی 15 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ اور شیاؤمی کے 80 واٹ وائرلیس چارجر کے بعد اب چینی ٹیک جائنٹ ہواوے بھی وائرلیس چارجنگ سسٹم لانے کےلیے تیار ہے۔
ہواوے نے ‘وائرلیس چارجنگ سسٹم’ کی نئی ٹیکنالوجی کےلیے پیٹنٹ کی درخواست دی ہے جو وسیع ٹرانسمیشن کی رینج کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پبلیکیشن نمبر CN112564295A کا پیٹنٹ وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی سے متعلق ہے۔ اس وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی کےلیے دو ایسے کوائلز درکار ہوتے ہیں جنہیں ایک دوسرے کی مخالف سمت رکھا جائے گا اور دونوں کے مابین فاصلہ ٹرانسمیشن پاور کے انتہائی قریب ہوگا۔ اس پیٹنٹ وائرلیس سسٹم کے ذریعے ہواوے چارجنگ کے فاصلے کو بڑھا سکتا ہے جو بالخصوص پہنی جانے والی ڈیوائسز جیسا کہ اسمارٹ بریسلیٹس اور واچز کےلیے زیادہ موزوں ہوگا۔ حال ہی میں ہواوے نے اعلان کیا تھا کہ وہ موبائل فون بنانے والی کمپنیز سے ان کی پیٹنٹ فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی رائیلٹی وصول کرے گی۔ کمپنی نے اپنے شینزن ہیڈکوارٹرز سے آئی پی پر وائٹ پیپر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ انوویشن میں مستحکم سرمایہ کاری کے ذریعے دنیا کی سب سے بڑی پیٹنٹ ہولڈر کمپنی بن گئی ہے۔ وائٹ پیپر کے مطابق 2020 کے اواخر تک ہواواے کے ایک لاکھ سے زائد فعال پیٹنٹس تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button