یورپی ممالک سے ترسیلات زرمیں سالانہ11.1 فیصد کمی ریکارڈ

رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے چار ماہ کے دوران یورپی یونین کے ممالک سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں جرمنی،فرانس، نیدرلینڈ، سپین، اٹلی، یونان، سویڈن ، ڈنمارک، آئرلینڈ اور بیلجئم میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.061ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.1فیصد کم ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق اکتوبرمیں یورپی یونین سے ترسیلات زر کا حجم 232.7ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبرمیں 259.6ملین ڈالر اور گذشتہ سال اکتوبرمیں 295.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا جاری مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر8.6فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.193ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

Back to top button