یوم پاکستان پروزیراعلیٰ مریم نوازکا پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دھرتی سے عہد الفٹ کی تجدید کادن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تعمیر پاکستان کے لئے آج بھی تحریک پاکستان والےجذبے کی ضرورت ہے ۔قوم  قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔23مارچ تحریک آزادی اور شہداء تحریک پاکستان  کو خراج عقیدت پیش کرنے کا  بھی دن ہے۔ قرار داد پاکستان کی طرح  آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے۔مسلم لیگ نے قیام پاکستان کی جدوجہد کی اور مسلم لیگ نواز شریف کی قیادت میں تعمیر پاکستان کی قرارداد پر عمل پیرا ہے۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ آج ہم سب کو دہشت گردی، کرپشن، غربت اور بے روزگاری  کیخلاف قرارداد منظور کرنی ہے ۔آج حکومت کو عوام کی خدمت اورعوام کو زمہ دارشہری بننے کی قرارداد منظور کرنی ہے  ۔ہمیں  ماحول صاف رکھنے ، پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوبصورت بنانے کی قرارداد بھی منظور کرنی ہے۔نوجوانوں کو پاکستان کے استحکام اور ترقی کی کے لیے کام کام اور کام کی قرارداد کو اپنانا ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ ہمیں پاکستان کے  عظیم بانیان کے نقش قدم پرچلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ پاکستان پائندہ باد ۔

Back to top button