یوٹیلٹی اسٹورز میں بھی لازمی سروسز ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت و پیدوار کی درخواست پر وزارت داخلہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں لازمی سروسز ایکٹ کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی سمری میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کےلیے آئندہ 6 ماہ کےلیے ہڑتال اور احتجاج پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے دوران عوام کو ضروریات زندگی فراہم کرنے میں تعطل سے بچنے کےلیے لازمی سروسز ایکٹ لاگو ہوگا اور لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہونے کے بعد ہڑتال اور احتجاج کرنے والے ملازمین کو برطرف اور گرفتار کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپویشن میں لازمی سروسز ایکٹ کی منظوری دے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے پی آئی اے میں بھی لازمی سروسز ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button