یوٹیلیٹی سٹورز پروزیر اعظم سبسڈی پیکج ڈرامہ نکلا، عوام ریلیف سے محروم

وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز پر 7 ارب کی سبسٹدی ریلیف پیکج میں عوام کی آنکھوں میں دھول ڈال کر ماموں بنا دیا۔ وزیراعظم ریلیف پیکج ٹوپی ڈرامہ نکلا، یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم سبسٹدی ریلیف پیکج دینے کے اعلان کے بعد سوچے سمجھے منصوبے کے ساتھ یوٹیلٹی سٹورز پر دالیں، چاول اور گھی کے علاوہ مختلف اشیاء خورنوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا۔ عوام کو ریلیف نہیں بلکہ لوٹا جانے لگا۔
وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بحال کرنے اور عوام کو اشیاء خوردنوش سستی اور معیاری فراہم کرنے کے لئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو 7 ارب کی سبسٹدی ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا ۔ ایک ماہ سے حکومت کی جانب سے میڈیا پر یوٹیلٹی سٹورز پر سبسٹدی ریلیف پیکج کا زور و شور جاری تھا مگر حقیقت بالکل برعکس نکلی وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز پر سبسٹدی ریلیف پیکج کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول ڈال کر ماموں بنا دیا۔ وزیراعظم ریلیف پیکج ٹوپی ڈرامہ نکلا، حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا وزیراعظم پاکستان کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے یوٹیلٹی سٹورز پر خصوصی ریلیف پیکج 2020 کے مطابق 5 بنیادی اشیاء ضروریہ جن میں چینی، آٹا، دالیں، چاول اور گھی کے علاوہ 1 ہزار سے زائد اشیاء پر خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں تقریبا 5700 یوٹیلٹی سٹورز کی برانچز قائم ہیں جن میں اکثر پر چینی، آٹا، دالیں، چاول اور گھی و آئل کی ورائٹی دستیاب ہی نہیں ہیں۔ وزیراعظم کے سبسڈیزائٹمز میں چینی، آٹے اور دالوں میں صرف دال چنا، سفید چنا کے علاوہ کسی قسم کی دالوں کا ریٹ کم نہیں کئے گئے۔ گھی میں صرف مان گھی، حیات گھی اور من پسند گھی پر ریلیف دیا گیا جبکہ کوکنگ آئل پر کسی قسم کا ریلیف نہیں اس کے علاوہ باقی کسی قسم کی اشیاء خورنوش پر کوئی ریلیف پیکج نہیں دہا گیا۔ ایک ماہ قبل جب وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز پر ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا تھا تو اس کے ٹھیک ایک ہفتے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر دالیں، چاول اور گھی کے علاوہ مختلف اشیاء خورنوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا۔ ڈالڈا گھی 210 روپے فی کلو سے بڑھا کر 216 روپے ڈالڈا آئل 218 سے 225 روپے جبکہ مختلف برانڈ کے گھی و آئل کی قیمتوں میں بھی 5 سے 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا۔ اس طرح یوٹیلٹی مصالحہ جات میں 5 سے 20 روپے اضافہ کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے یوٹیلٹی سٹورز پر خصوصی ریلیف پیکج 2020 کی مد میں جن 5 بنیادی اشیاء ضروریہ جن میں چینی، آٹا، دالیں، چاول اور گھی شامل ہیں پر خصوصی رعایت دی گئی ہے تو ان میں صرف 3 قسم کے گھی شامل ہیں جن میں حیات گھی کا ریٹ 162 روپے سے بڑھا کر 175 کیا گیا اور وزیراعظم ریلیف پیکج میں 170 روپے فی کلو کیا گیا۔ اسی طرح مان گھی فی کلو 170 روپے سے بڑھا کر 190 کیا اور وزیراعظم ریلیف پیکج میں 170 روپے فی کلو کیا گیا۔ جبکہ من پسند گھی 190 روپے فی کلو کیا گیا اور وزیراعظم ریلیف پیکج میں 170 روپے فی کلو کیا گیا۔ دل دل گھی 190 روپے سے بڑھا کر 205 روپے فی کلو کیا گیا۔ یوٹیلٹی ٹوٹا چاول 84 روپے فی کلو سے بڑھا کر 88 روپے کیا گیا جبکہ وزیراعظم ریلیف پیکج میں 76 روپے فی کلو کیا گیا۔ یوٹیلٹی سرخ مرچ 200 گرام 110 سے بڑھا کر 150 روپے کر دی گئی اسی طرح یوٹیلٹی سرخ مرچ 100 گرام 55 سے بڑھا کر 76 روپے کر دی گئی۔ وزیراعظم ریلیف پیکج ٹوپی ڈرامہ نکلا، یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم سبسٹدی ریلیف پیکج دینے کا اعلان کے بعد سوچے سمجھے منصوبے کے ساتھ یوٹیلٹی سٹورز پر دالیں، چاول اور گھی کے علاوہ مختلف اشیاء خورنوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا۔ عوام کو ریلیف نہیں بلکہ لوٹا جانے لگا۔
