یوٹیوب نے صبا قمر کی ویڈیو کاپی رائٹس کی وجہ سے ہٹادی

یوٹیوب نے معروف اداکارہ صبا قمر کے ان کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کردہ نئی ویڈیو کو کاپی رائٹس کی وجہ سے ہٹادیا۔
صبا قمر نے 7 جون کو اپنے یوٹیوب چینل پر تیسری ویڈیو جاری کی تھی، جس میں اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں ’کورونا میں شادی‘ اور’محلے کی پھوپھو‘ کا کردار ادا کرنے سے متعلق مزاحیہ خبریں جاری کی تھیں۔ انہوں نے مذکورہ ویڈیو کو ریلیر کرنے کے حوالے سے ٹوئٹ بھی کیے تھے، جن میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے معروف کامیڈین شہویر جعفری کے ساتھ ’چسکا نیوز ود صبا قمر اینڈ شہویر جعفری‘ نامی تیسری قسط ریلیز کردی۔
صبا قمر نے ٹوئٹ پر اپنی تیسری قسط کا ٹریلر بھی ریلیز کیا تھا، جس میں اداکارہ کو نیوز کاسٹر کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔ ٹریلر میں صبا قمر کو اسٹوڈیو میں چسکا نیوز پڑھتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور انہوں نے ابتدائی مرحلے میں ’کورونا میں شادی‘ کے سیگمنٹ میں حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ہونے والی شادیوں کا تذکرہ کیا۔


ٹریلر میں شہویر جعفری کو نیوز رپورٹر کے طور پر بھی دکھایا گیا تھا جو کہ پرانی ویڈیو پر بیپر دیتے دکھائی دیے اور پس پردہ کراچی کے ایک مارکیٹ سے خواتین کو نکلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ مذکورہ بیپر میں شہویر جعفری مزاحیہ انداز میں کہتے سنائی دے رہے تھے کہ خواتین نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کورونا کو گھر لے جا کر ہی ماریں گی۔
مذکورہ ویڈیو کو ٹوئٹر پر بھی کافی سراہا گیا مگر صبا قمر کی پوری ویڈیو کو ان کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ سے کاپی رائٹس کی وجہ سے ہٹادیا گیا۔


یوٹیوب کی جانب سے صبا قمر کی ویڈیو کو عثمان اسد خان کے کاپی رائٹس دعوے کی وجہ سے ہٹایا گیا۔
خیال رہے کہ صبا قمر نے رواں برس اپریل میں یوٹیوب چینل لاؤنچ کرانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے یوٹیوب پر پہلی قسط کو 23 اپریل کو جاری کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button