یوکرائن کا روسی صدر پر ڈرون حملہ کرنے سے انکار

یوکرائن نے روسی صدر پر ڈرون حملے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ یوکرائنی ہمیشہ اپنی ہی زمین پر لڑتے ہیں۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہم نے پیوٹن یا ماسکو پر حملہ نہیں کیا، ہم اپنی سرزمین پر جنگ لڑ رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین کی جانب سے کریملن پر ڈرون حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے صدارتی محل پر ڈرون حملے کو صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں کریملن کے اوپر دھویں کے بادل دیکھے گئے۔ کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات کریملن کی طرف آنے والے یوکرین کے دو ڈرون مار گرائے گئے، یوکرین کا ڈرون حملہ صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش ہے۔

Back to top button