بجلی 1.68 روپے فی یونٹ مزید مہنگی

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں یکم نومبر سے 1.68 روپے فی یونٹ اور دیگر تمام کے لیے 1.39 روپے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

کے الیکٹرک سمیت اضافی ٹیرف کا اطلاق تمام پاور کمپنیوں پر ملک بھر میں کیا جائے گا تاہم 200 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے تمام رہائشی اضافے سے محفوظ رہیں گے۔سبسڈی کم ہو جائے گی ، اس فیصلے سے پاور کمپنیوں کو تقریباً 168 ارب روپے حاصل ہوں گے ۔بجلی کا اوسط ٹیرف اس وقت 13.97 روپے فی یونٹ سے بڑھ کر 15.36 روپے فی یونٹ ہوگا۔

صارفین کو حکومت کی جانب سے صرف 200 یونٹ ماہانہ تک تحفظ ملے گا۔پہلے 50 یونٹس (لائف لائن صارفین) سے 3.95 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا جبکہ لائف لائن صارفین کی ایک اور کیٹیگری جو 51 سے سے 100 یونٹ فی ماہ استعمال کرتی ہے ان سے 7.74 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا

حکومت کے مطابق 200 یونٹ سے اوپر کے تمام صارفین کو بجلی 1.68 روپے فی یونٹ مہنگی ملے گی ، ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا ، چند اضافی عوامل جیسے مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن اور کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ 2 کی لاگت سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر توانائی حماد اظہر نے اکتوبر میں پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ بجلی کے بیس ٹیرف میں اوسطاً 1.39 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ عالمی بینک سے میٹنگ کے دوران ہوا۔

Back to top button