عامر لیاقت سے علیحدگی کے بعد طوبیٰ کا انتہائی اقدام

پی ٹی آئی رہنما اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد اب اپنا نام بھی تبدیل کر لیا ہے جس کے بعد یہ افواہیں گردش میں ہیں کہ دونوں کی باقاعدہ طلاق ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے عامر لیاقت اور طوبی کے مابین اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی بنیادی وجہ ایک خاتون کا یہ دعوی کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی دوسری بیوی ہیں جبکہ طوبی ان کی تیسری بیوی ہے۔ بعد ازاں وہ خاتون پہکے کراچی میں عامر لیاقت کے گھر کے اور پھر دفتر پہنچ گئی اور وہاں خوب ہنگامہ کیا جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔ اس خاتون نے عامر لیاقت کے حوالے سے خوب گالی گلوچ کی اور یہ دعوی کیا کہ موصوف نے اسکے ساتھ نکاح کے بعد دھوکا کیا اور تیسری شادی رچالی اور اب اسے بیوی ماننے سے انکاری ہیں۔ تاہم عامر لیاقت نے اس خاتون کے دعوے کو سختی سے رد کیا تھا۔
لیکن اس کے بعد سے عامر لیاقت اور طوبی کے مابین معاملات خراب ہونا شروع ہو گئے تھے اور ان کی دوسری اہلیہ گھر چھوڑ کر اپنے والد کے پاس واپس چلی گئی تھیں۔ اب سیدہ طوبیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنے نام سے عامر لیاقت کا نام ہٹا دیا ہے۔ اُبھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ نے انسٹا گرام پر اپنے پروفائل پر شوہر کا نام ہٹا کر والد کا نام لکھ دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر نام کی تبدیلی کے بعد سیدہ طوبیٰ عامر کے بجائے اب اداکارہ کا نام سیدہ طوبیٰ انور ہو چکا ہے۔
سیدہ طوبیٰ کے گزشتہ برس کیے جانے والے ایک ٹوئٹ کے سکرین شاٹ کو دیکھا جائے تو اس میں ان کا نام ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ لکھا ہوا ہے جبکہ اب ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے نام میں تبدیلی واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب سیدہ طوبیٰ اور عامر لیاقت حسین نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو فالو بھی نہیں کیا ہوا۔ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش تھیں کہ عامر لیاقت حسین اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے جس کے بعد عامر نے ان کی تردید کر دی تھی لیکن سیدہ طوبیٰ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔ لیکن اب طوبی کی جانب سے اپنا نام تبدیل کیے جانے کے بعد یہ افواہیں گردش میں ہیں کہ دونوں کی باقاعدہ طلاق ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت نے طوبی سے 2018 میں شادی کی تھی۔خود سے کئی سال کم عمر اور بیٹی کی عمر جتنی لڑکی سے شادی کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا جبکہ ان کے بیوی اور بچوں نے بھی انہیں طعنے دیئے تھے۔ دوسری شادی کے بعد عامر لیاقت نے اپنی پہلی بیوی اور بچوں کی ماں کو باقاعدہ طلاق دے دی تھی جس کی بنیادی وجہ طوبی کی جانب سے کیا جانے والا مطالبہ تھا۔ ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ نے دسمبر 2020 میں طلاق دیے جانے کی تصدیق کی تھی۔ تاہم اب اس طرح کی اطلاعات بھی ہیں کہ عامر لیاقت اپنی پہلی بیوی اور بچوں کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
