100 شادیاں کرنیوالا 14 ممالک کا ٹھگ گرفتار کیوں نہ ہوسکا؟

اٹلی کی کرائم سٹی میں پیدا ہونے والے ’’ جیووانی وگلیوٹو‘‘ نے اپنی شہرت بھی اسی فیلڈ میں بنائی ایک طرف نجی زندگی میں 100 شادیوں کا ریکارڈ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا تو دوسری طرف 14 ممالک کا داماد بن کر خوب لوٹ مار کی، حیران کن طور پر جیووانی نے کسی بیوی کو طلاق نہیں دی تھی۔
جیووانی وگلیوٹو نامی شخص نے 1949 سے لے کر 1981 کے درمیان 32 سال کے دورانیے میں 100 شادیاں کیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس شخص کی ویڈیو شیئر کرکے بتایا گیا ہے یہ سب سے زیادہ شادیاں کرنے والا شخص ہے۔
کہا یہ بھی جاتا ہے کہ جیووانی اس کا اصلی نام نہیں ہے، لیکن آخری شادی کے وقت اس نے اسی نام کا استعمال کیا تھا۔
جیووانی نے خود بتایا کہ اس کی پیدائش اٹلی کے کرائم سٹی سسلی میں 1929 کو ہوئی تھی اور اس کا اصلی نام نکولائی پروسکووف تھا۔ وہیں پر 53 سال کی عمر میں پکڑے جانے کے بعد وکیل نے اس کا نام فریڈ جپ بتایا اور پیدائش کی جگہ نیویارک بتائی تھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ شخص پہلی ہی ڈیٹ پر خواتین کو پرپوز کردیتا تھا۔ اس نے کُل 104 یا 105 خواتین سے شادی کی اور ان میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کو نہیں جانتی تھی۔صرف امریکہ کی ہی 27 ریاستوں میں اس کی بیویاں ہیں جبکہ وہ 14 ممالک میں شادی کرکے وہاں کا داماد بن چکا ہے۔
وہ خواتین سے شادی کرکے ان کے پیسے اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوجاتا تھا اور دوبارہ نظر نہیں آتا تھا۔ جیووانی چوری شدہ سامان چور بازار میں فروخت کر دیتا اور اس کے بعد دوسری خاتون کو پھنسا لیتا تھا1981 میں پولیس نے اس کو فلوریڈا سے گرفتار کیا اور اس کو سزا سنائی گئی، 61 سال کی عمر میں اس کی موت برین ہیمریج کی وجہ سے ہوئی۔
جیووانی کو ہمیشہ جعلی شناخت سے بچ نکلنے کا فائدہ ملتا تھا، اس کی زندگی میں سیکیورٹی فورسز اس کی اصل جائے پیدائش تک کا سراغ نہیں لگا سکی تھی، ہر ملک اور ہر شہر میں اس کی جعلی شناخت موجود تھی، اور اسی کا جیووانی ہمیشہ فائدہ اٹھاتا تھا، بہت کم لوگ ایسے تھے جو کہ اس کی اصل شناخت جانتے تھے اور ایسے لوگ جیووانی کے بہت قریبی اور وفادار ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

Back to top button