نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز فینز کے چہروں پر خوشی لا سکتی تھی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ کیویز کے یکطرفہ فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے ، یہ سیریز متعدد فینز کے چہروں پر مسکراہٹیں لاسکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے اور ہمیں اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے۔بابر اعظم نے آخر میں ’پاکستان زندہ باد‘ بھی لکھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پھر یہ خبر سامنے آئی کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا ہے تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی ہے۔

Back to top button