دیکھ بھال کا شکریہ ، کھلاڑیوں کا تحفظ اہم ہے

 نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ کھلاڑیوں کی دیکھ بھال پر پاکستان کے شکر گزار ہیں لیکن کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیریز نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے اس بات کا مکمل اندازہ ہے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے ، انھوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کی وزیراعظم عمران خان سے اس سلسلے میں بات ہوئی ہے ۔

واضح رہےکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

Back to top button