ہیلی کاپٹر حادثہ،منفی پروپیگنڈا،تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع

صوبہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والےحادثے اوراس میں ہونیوالی شہادتوں پر منفی پراپیگنڈا مہم پر ایف آئی اے اور حساس اداروں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروا دی گئی۔
ایف آئی اے اور حساس اداروں کی ا علیٰ سطح تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے وزارت داخلہ میں جمع کروائی گئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں 754 ٹوئیٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق منفی پراپیگنڈا کرنے والے 237 ہینڈلرزسے تحقیقات کی جا رہی ہیں جن میں 204 پاکستانی،17 بھارتی اور 16 دیگر ممالک کے افرادشامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 84 افراد کو باقاعدہ تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ 6 افراد کی شناخت مکمل کی جا چکی ہے، 78 افراد کا ڈیٹا تصدیق کے لیے نادرا کو بھجوا دیا گیا ہے۔
