قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل

قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے3 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ پولیس اہلکار انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ انتخابی عمل کو صاف، شفاف، پرامن اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کے حوالے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں،20 حلقوں میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنز پرسکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

ای سی پی کے مطابق پولیس، ایف سی، رینجرز، پاک فوج کے اہلکارلا اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے، پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، پریذائڈنگ افسران پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 8 صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب حلقوں میں رینجرز، ایف سی اور پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے رینجرز، ایف سی اور فوج کی تعیناتی 15 سے 17 اکتوبر کے لیے کی گئی ہے، تینوں فورسز کے مجاز افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔

Back to top button