سعودیہ نے تیل کے ایمرجنسی ذخائر کے استعمال پر خبر دار کر دیا

سعودی عرب نے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے والے ممالک پر تنقید کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ ایسا کرنے سے دنیا کوآنے والے مہینوں میں انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
سعودی عرب کے وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے والے ممالک قیمتوں میں رد وبدل اور مارکیٹ پر اثر انداز ہونے کے لیے ایسا کررہے ہیں۔
انکا کہناتھا میری ذمہ داری ہے کہ دنیا کوخبردار کروں کہ ایمرجنسی تیل استعمال کرنے سے دنیا کوآنے والے مہینوں میں انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سننے کو مل رہا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں یا ہمارے خلاف۔ کیا اس بات کی کوئی گنجائش ہے؟ ہم سعودی عرب کیلئے ہیں اور ہم سعودی عوام کیلئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے اپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے ایک کروڑ 50 لاکھ بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
