یوگینڈا میں سکول بس خوفناک حادثے کا شکار، 20 بچے ہلاک

یوگینڈا میں ایک المناک سڑک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 20 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچوں کو لے جانے والی ایک سکول بس دارالحکومت کمپالا کی جانب جا رہی تھی۔
مقامی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے باعث بس سڑک کنارے موجود ایک بڑی چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثے میں ایک بالغ شخص بھی ہلاک ہوا، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آج کے اتحادی حکمران کل کو اکٹھے جیل میں کیوں ہوں گے؟
یوگینڈا میں ٹریفک حادثات نسبتاً عام ہیں، جن کی وجوہات میں خراب سڑکیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں اور دیگر عوامل شامل ہیں۔
