2018 کے مقابلے 2019 مہنگا سال ثابت ہوا

ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 2018 کے مقابلے 2019 میں مختلف اشیائے خودرو نوش کے قیمتوں میں اوسط 83 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، ٹماٹر کی قیمت 321 فیصد، پیاز 169 فیصد اور چینی 28 فیصد جب کہ گندم کی قیمت 22 فیصد بڑھی۔
رپورٹ کے مطابق مونگ اور ماش کی قیمت بالترتیب 53 اور 38 فیصد ریکارڈ کی گئی، اس دوران امپورٹ ہونے والے تیل و گھی کی قیمت 16 فیصد بڑھی جب کہ گوشت اور مچھلی کی قیمت میں بھی 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کھانے پینے کی اشیاء میں اوسطاً 83 فیصد کا اضافہ رہا جس سے عام تاثر ہے کہ ڈالر اور ڈیزل قیمت کے سبب اتنی مہنگائی ہوئی ہے۔
لیکن ماہرین کے مطابق 2019 میں ڈالر کی قدر 23 فیصد جب کہ ڈیزل قیمت 17 فیصد بڑھی ہیں ،2019 میں شرح سود میں 3.25 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
