نئی مردم شماری کے نتائج آ بھی جائیں تو حلقے یہی رہیں گے

وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ نئی مردم شماری کے نتائج  آبھی جائیں تو  حلقے یہی رہیں گے۔

 رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ  حلقوں میں اضافے یا کمی کے لیے آئینی ترمیم کرنی پڑےگی۔تحریک انصاف کو الیکشن میں ہونا چاہیے،عوام ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں کہ ان کو ملک میں یہ فتنہ چاہیے یا جمہوریت اور امن ؟ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ہر سیٹ پر ہمارا امیدوار ہوگا، ہم سےکسی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے نہیں کہا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ  اعظم خان کی فیملی رابطہ کرے تو جو مدد ہم کرسکتے ہیں کریں گے، شہزاد اکبر کے بھائی حکومتی اداروں کی حراست میں نہیں ہیں۔

Back to top button