روڈا کا انٹرٹینمنٹ سٹی اور تھیم پارک بنانے کا فیصلہ

ریورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کیلئے شاندار انٹرٹینمنٹ سٹی اور بین الاقوامی طرز پرتھیم پارک بنانے کا فیصلہ کرلیا۔برطانوی معروف کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر لئے گئے۔
ڈائریکٹر کمرشل کاشف قریشی کاکہنا ہے کہ ماسٹر پلان کے مطابق 2500 ایکڑ زمین پر شاندار انٹرٹینمنٹ سٹی تعمیر کیا جائے گا۔جو 3 اہم اجزا پر مشتمل ہو گا ۔مشہور معروف کمپنی ڈزنی، یونیورسل اور امریکانو کو پاکستان میں شاندار تھیم پارک بنانے پر آمادہ کیا جائے گا ۔پر امید ہیں کہ تینوں میں سے ایک کمپنی تھیم پارک بنائے گی۔
کاشف قریشی کامزید کہنا تھا کہ تھیم پارک کی تعمیر سے بین الاقوامی سرمایہ داری آئے گی اور سیاحت میں بھی اضافہ ہو گا۔تھیم پارک کے ساتھ ساتھ گرین فیلڈز بنائی جائیں گی ۔جس میں 300 ایکڑ پر جنگل بنایا جائے گا۔جہاں ٹریکنگ، زپ لائن ، جنگل میں رسٹورنٹس اور دیگر تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔منصوبے میں رہائشی اور کمرشل ایریا کو بھی
جی جی حدید منشیات برآمد ہونے پر گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا
تعمیر کیا جائے گا۔
