کیا شاہ رخ خان کے گھر میں چھپکلیاں آتی ہیں؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ آج کل اپنی نئی فلم ’’جوان‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی حوالے سے انھوں نے ’’ایکس‘‘ پر صارفین کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا جس کے دوران ایک مداح نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ کیا آپ کے گھر چھپکلیاں آتی ہیں تو شاہ رخ نے جواب دیا کہ چھپکلیاں تو نہیں دیکھیں البتہ تتلیاں کافی آتی ہیں۔شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے شاہ رخ خان سے دلچسپ اور مزاحیہ سوالات پوچھے، اس سیشن کے دوران مداحوں نے جہاں شاہ رخ خان سے اُن کی نئی ریلیز ہونے والی فلم جوان سے متعلق سوالات پوچھے، وہیں ایک مداح نے تو ایک انوکھا سوال پوچھ لیا۔مداح نے پوچھا کہ کیا منت جو شاہ رخ خان کے گھر کا نام ہے، اس میں چھپکلیاں آتی ہیں؟ جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘چھپکلیاں تو نہیں دیکھیں لیکن تتلیاں بہت آتی ہیں، وہ بہت ہی خوبصورت تتلیاں ہوتی ہیں، بچے انہیں پھولوں پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ایک اور مداح نے کنگ خان سے فرمائش کی کہ میرے گھر والے کہتے ہیں کہ شاہ رخ خان کے پاس اتنا پیسہ ہے تو وہ فلم ’’جوان‘‘ مفت میں کیوں نہیں دِکھاتے؟ اس پر شاہ رخ نے کہا کہ انشااللہ! یہ بھی کریں گے، میرے دوست اپنے گھروالوں کو بتائیں کہ مجھے اپنی فلم سب کے ساتھ شیئر کرنے سے زیادہ خوشی کوئی چیز نہیں دیتی۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز ہوتے ہی کامیابی کے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے، فلم نے محض دو ہفتوں میں ہی بھارتی باکس آفس پر 608 کروڑ تک کمالیے جبکہ ملک سے باہر فلم نے 298 کروڑ کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔واضح رہے کہ بالی وڈ کنگ کی فلم ’جوان‘ نہ صرف انڈین باکس آفس پر راج کر رہی ہے بلکہ اس نے انٹرنیشنل باکس آفس پر بھی تہلکہ مچایا ہوا ہے، دو ہفتے کے مختصر عرصے میں انڈین باکس پر فلم کا بزنس 608 کروڑ تک پہنچ گیا جبکہ ملک سے باہر فلم نے 298 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔میگا تھرلر ’جوان‘ کے پوری دنیا میں ایک ہزار کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے کے ساتھ کنگ خان نیا اعزاز اپنے نام کرنے کیلئے تیار ہیں، شاہ رخ خان ہندی سینما کے واحد اداکار بن جائیں گے جن کی دو فلمیں (پٹھان، جوان) ایک ہزار کروڑ کے سنگ میل تک پہنچی ہیں۔سپر سٹار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ 2016 میں پہلی مرتبہ 1000 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئی تھی اور فلم کا مجموعی بزنس 1968 کروڑ تھا، دوسرے نمبر پر پربھاس کی ’باہو بلی 2‘ ہے جس نے پوری دنیا میں مجموعی طور پر 1747 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
