الیکشن کمیشن نے فارم 45اپ لوڈ کیا تو لگ پتہ جائیگا

سابق وزیر فواد چودھری کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فارم 45اپ لوڈ کرنے سے ڈررہاہے جب اپ لوڈ ہوا تو لگ پتا جائیگا۔

فواد چودھری کاکمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی صدر کیلئے نامزدگی بہترین فیصلہ ہے۔اب نواز شریف کس منہ سے محمود خان اچکزائی کی مخالفت کریں گے۔جس دن فارم45 اپ لوڈ ہوئے اس دن ایک نیاپنڈوڑہ باکس کھل جائے گا،بانی پی ٹی آئی نے جس دن سے کہا الیکشن کمیشن پر آرٹیکل6 لگے گا اس دن سے یہ ڈرے ہوئے ہیں۔فارم45 کی قانون سازی شہید بے نظیر بھٹو نے کروائی تھی۔فارم 45 کی اہمیت بانی پی ٹی آئی نے عوام کا باآور کروائی ہے۔

فواد چودھری کاکہنا تھاکہ میرے خلاف بوگس نیب کا ایک کیس بنایاگیا ہے۔اس کیس کی وجہ سے جہلم سڑک کی لاگت اس وقت ڈبل ہو چکی ہے۔

Back to top button