خیبرپختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی،17افرادجاں بحق

خیبرپختونخوا میں برسات نے تباہی مچادی، بارشوں کے سبب مختلف اضلاع میں حادثات کے دوران 17 افراد جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور اورخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔

لوئردیر میں تودہ گرنے کے باعث 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، باجوڑ کے علاقہ ماموند میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوئے۔

علاقہ نوتھیہ میں مکان کی چھت گرنے کے باعث 15 مویشی ملبے تلے دب گئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔

بارش کے باعث پشاور میں یونیورسٹی روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

Back to top button