3لاکھ 40ہزارعازمین نے حج کی آن لائن رجسٹریشن کرالی

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 سے 2030 تک کے عازمین حج کے لیے جاری رجسٹریشن مہم سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروانے والے عازمین کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزارت کے مطابق رجسٹرڈ درخواست گزاروں میں سے 2 لاکھ 46 ہزار عازمین نے سرکاری حج اسکیم جبکہ 94 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔
صوبائی سطح پر جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سے سب سے زیادہ ایک لاکھ 56 ہزار عازمین نے رجسٹریشن کرائی ہے، جبکہ سندھ سے ایک لاکھ، خیبرپختونخوا سے 51 ہزار، اسلام آباد سے 15 ہزار، بلوچستان سے 12 ہزار، آزاد جموں و کشمیر سے 2 ہزار 600 اور گلگت بلتستان سے ایک ہزار 200 افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ حج واجبات کی آن لائن وصولی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، جس کے بعد رجسٹرڈ عازمین مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی ادائیگیاں کر سکیں گے۔
