ظہران ممدانی نے اسرائیلی وزیراعظم کوجنگی مجرم قرار دیدیا

نیویارک کے میئرظہران ممدانی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کوجنگی مجرم قرار دیدیا۔
نیویارک سٹی کے مسلم میئر ظہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آمد پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق میئر ظہران ممدانی کی انتظامیہ اس وقت ہنگامی مشاورت کر رہی ہے کہ آیا وہ قانوناً نیویارک پولیس کو اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا حکم دینے کا اختیار رکھتے ہیں یا نہیں؟۔
میئر ظہران ممدانی نےکہا کہ ’میرا ماننا ہے کہ نیتن یاہو کی اصل جگہ ’دی ہیگ‘ (بین الاقوامی عدالتِ انصاف) ہے۔ وہ ایک جنگی مجرم ہیں جن پر انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی ) کی جانب سے فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔‘
