بلوچستان کے ضلع قلات میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلات میں امیری کےمقام پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے گاڑی ٹکراگئی،دھماکے کےنتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کےمطابق ایک پک اپ گاڑی میں سوار 8 افراد قلات سےنواحی علاقے امیری جا رہے تھے،جب وہ امیری کےقریب پہنچےتو سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہو گئی۔2

دھماکے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونےوالے افراد کی میتیں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال قلات منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کےبعد تمام زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

جموں و کشمیر کے معاملے پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونےوالے مولانا عبداللہ جمعیت علماء اسلام ف کے مقامی رہنما بتائےجاتے ہیں۔

Back to top button