30 سیکنڈوں تک 150 موم بتیاں منہ میں جلا نے کا عالمی ریکارڈ

ایک امریکی شخص نے 30 سیکنڈوں تک 150 موم بتیاں منہ میں جلا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈلا۔
امریکی میڈیا رپوٹس کے مطابق ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی اس ریکارڈ کی کوشش کر چکے ہیں لیکن کچھ موم بتیاں منہ سے گِر جانے کی وجہ سے وہ ریکارڈ نہیں بنا سکے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ریکارڈ بنانے کے لیے کی جانے والی حالیہ کوشش کے بعد ڈیویڈ رش کا کہنا تھا کہ تمام موم بتیوں کا وزن اتنا تھا کہ منہ میں لعاب کی بہتات کی وجہ سے موم بتیاں پھسلنے لگیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص کا کہنا تھا صرف 5 سیکنڈز میں وہ منہ سے پھسل کر گرتی محسوس ہوئیں اس لیے پھر انہوں نے موم بتیوں کو داتوں سے مزید سختی سے پکڑ لیا،اس کوشش کے دوران انہوں نے آنکھ پر حفاظتی شیلڈ لگائی ہوئی تھی لیکن موم بتیوں کے دھوئیں سے مشکل کا سامنا تھا۔
واضح رہے اس سے قبل شمالی کیرولائنا کے جیریٹ جیمز 2021 میں 105 موم بتیوں سے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
