کویت کےاڈےپر ایرانی حملے میں 30امریکی اہلکارزخمی ہوئے،بلومبرگ

امریکی جریدے بلومبرگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران کی جانب سے کویت کے فضائی اڈے پر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل حملے میں 30 کے قریب امریکی اہلکار معمولی زخمی ہوئے اور ایرانی حملے میں 2ریپرحملہ آورڈرونزکونقصان پہنچا۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام نے فتح-110 میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا، تاہم اس کے ملبے نے علی السالم ائیر بیس کو نقصان پہنچایا۔
دو روز قبل ایران نے اعلان کیا تھا کہ اس نے امریکی فضائی حملوں کے جواب میں ایک امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
اگرچہ ایران نے اس فوجی اڈے کے مقام کی تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں، تاہم کویت نے ڈرون اور میزائل حملے کی مذمت کی تھی جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا۔
