قطرنےآبنائےہرمزپرعارضی ٹول ٹیکس کی حمایت کردی

قطر نے آبنائے ہُرمُز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے عارضی ٹول ٹیکس وصولی کو جائز قرار دے دیا تاہم مستقل بنیادوں پر اس ٹیکس کو مسترد کردیا۔

سنگاپور کے شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی فورم سے خطاب میں قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ مستقل بنیادوں پر ٹول ٹیکس کی وصولی لامحالہ صارفین کو بھگتنا ہوگی جو قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ البتہ اگر ایران بارودی سرنگوں کی صفائی اور دیگر ضروری امور کے لیے یہ ٹول ٹیکس وصول کرتا ہے تو کچھ عرصے کے لیے اس وصولی پر بات ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہُرمُز کھولنے کے اعلان کے بعد پچھلے 24 گھنٹوں میں 24 بحری جہازوں نے آبنائے کو عبور کرلیا۔ صدر ٹرمپ نے کل ایران کی بحری ناکا بندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ 24 جہاز ایرانی بحریہ کے تعاون سے آبنائے ہُرمُز سے نکلے ہیں۔ ان جہازوں میں تیل بردار ٹینکرز اور کنٹینر بردار بحری جہاز شامل تھے۔

 

Back to top button