بھارتی سپرسٹار وجے کےجلسے میں بھگدڑمچنے سے36افرادہلاک

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سپر سٹار وجے تھلاپتی کی سیاسی جماعت کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے36افراد ہلاک ہوگئے۔
معروف بھارتی اداکاروجے چندرا شیکھر المعروف تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کرور میں ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وجے کی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد پہنچی جس پر جگہ کی کمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور یہ واقعہ وجے کے خطاب کے دوران پیش آیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں 30 ہزار افراد کی آمد کی امید تھی لیکن ریلی میں تقریباً 60 ہزار افراد شریک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق بھگڈر مچنے سے 6 بچوں اور 16 خواتین سمیت 36 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے پر وجے کو اپنا خطاب روکنا پڑا اور اس دوران سٹیج سے پانی کی بوتلیں پھینک کر لوگوں کی مدد کرنے کی بھی کوشش کی تاہم رش کے باعث ایمبولیسنوں کو دشواری کا سامنا رہا۔
