کوئٹہ میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ایک نجی  ہسپتال میں معجزانہ طور پر ایک شہری کے ہاں ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق تمام بچے صحت مند ہیں، تاہم پیدائش کے بعد نوزائیدہ بچوں کو طبی احتیاط کے پیشِ نظر 10 دن کے لیے خصوصی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔

بچوں کے والد کے مطابق ان کے ہاں پہلے سے بھی 3 بچے موجود تھے، اور ان 5 بچوں کی پیدائش کے بعد اب ان کے کل بچوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ یکمشت 5 بچوں کی پیدائش پر اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی عدنان شیخ نامی شخص کی بیوی نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق پانچوں بچے 29 ہفتوں کی حمل کے بعد قبل از وقت پیدا ہوئے تھے۔

Back to top button