مظفرآبادسے5 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد

مظفرآباد کے علاقے چہلہ میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ قبضے سےمواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر مواصلاتی آلات برآمد ہوئے، ابتدائی تحقیقات میں ڈیجیٹل آلات سے مشکوک روابط اورحساس مواد سامنے آیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دورانِ تفتیش ایک ملزم کی نشاندہی پر اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا اور 7 خودکار ہتھیار، متعدد گرینیڈز اور دیگر جنگی سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ملزمان سے حساس تنصیبات و مقامات کے نقشے، دستاویزات اور ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔
