الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیے، دوبارہ پولنگ کا حکم

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر انتخابی نتائج روکتےہوئے دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 24 میں سے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج روک دیئے، حلقہ جی بی اے 8 سکردو کے 10 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے 15 جون کو دوبارہ پولنگ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔
پی پی پی کے امیدوار کی جانب سے کچھ پولنگ سٹیشنوں پر انتخابی بےضابطگیوں اور بدانتظامی کے الزامات لگائے گئے،امیدوار سید محمد علی شاہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا الیکشن کمیشن نے جی بی 15 دیامر ون،جی بی 16 دیامر ٹو اور جی بی 17 دیامر 3 داریل کے انتخابی نتائج بھی روک دیے۔
نوٹی فکیشن کےمطابق بعض پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ مکمل ہونے تک نتائج روکےگئے ہیں،ریٹرننگ افسران کو پوسٹل بیلٹس کھولنے،گنتی اور حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیاگیا۔ دوبارہ پولنگ کے نتائج شامل ہونے کےبعد ہی حلقہ وار حتمی نتائج مرتب کیے جائیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز کا کہنا ہے کہ ری پولنگ مکمل ہونے تک کسی بھی حلقے کا حتمی نتیجہ جاری نہیں کیا جائےگا۔
