6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے: عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اعلان کیا ہے کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے۔

سیکریٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، جلسہ عمران خان کی رہائی کےلیے اور مہنگائی کے خلاف ہوگا۔

عمر ایوب نے کہا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا، عوام اپنے مستقبل کے تحفظ کےلیے ہر صورت اس میں شرکت کریں۔

Back to top button