کراچی میں 6 برانڈز کی میڈیکل سرنجز غیر معیاری قرار

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف کمپنیوں کے چھ برانڈز کی میڈیکل سرنجز کو غیر معیاری قرار دے دیا، جس سے ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماریوں کے پھیلاؤ کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کراچی نے مارکیٹ میں دستیاب مختلف کمپنیوں کی میڈیکل سرنجز کے سیمپلز کو غیر معیاری قرار دے دیا ہے، جس کے بعد ملک بالخصوص سندھ میں ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماریوں کے پھیلاؤ کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
ڈائریکٹر سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی، عدنان رضوی نے سرنجز کے آٹو ڈسیبلٹی ٹیسٹ کی باقاعدہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈائریکٹر عدنان رضوی کا کہنا تھا کہ ان غیر معیاری سرنجز کا دوبارہ استعمال روکنے والا خودکار نظام یعنی ‘آٹو ڈسیبلٹی اور ری یوز پریوینشن فیچر’ مکمل طور پر ناکام رہا، جس کا مطلب ہے کہ ان سرنجز کو ایک بار استعمال کے بعد دوبارہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جو کہ طبی اصولوں کے خلاف اور انتہائی خطرناک ہے۔
