پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے بورڈ آف کمشنرز کے7ممبران فارغ

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنرز کے سات ممبران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

بی او سی کے کمشنرز صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا۔نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جسٹس (ریٹائرڈ) ایم بلال خان اور ڈاکٹر طلعت افزا،ڈاکٹر ریاض احمد تسنیم،،سمیع ابراہیم اور ڈاکٹر محمد شفیق پتافی،ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی اور  ہمیش خان کو بھی کمشنر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

بورڈ آف کمشنرز کے ایک ممبر سلمان صدیق پہلے ہی استعفیٰ دے چکے۔ایک کمشنر ڈاکٹر عمر فاروق خان انتقال کا انتقال ہو چکا۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر اشرفی نظامی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے بورڈ ممبران کو فارغ کردیا گیا،24جولائی کو حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دیں گے۔ہیلتھ کئیر کمیشن کے بورڈ ممبران فارغ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ جائیں گے،پی ایم اے سرکاری و نجی اداروں کی ریگولیٹری باڈی بنوائی تھی۔ہیلتھ کئیر کمیشن کا کام اتائی ڈاکٹرز کو ختم کروانا تھا،حکومت ہیلتھ کئیر کمیشن میں من پسند افراد لگانا چاہتی ہے۔

اشرف  نظامی نے کہا کہ حکومت نے من پسند افراد لگانے کے لیے بورڈ ممبران فارغ کیے۔ہم نے آج ہیلتھ کئیر کمیشن کے بورڈ سے ملاقات کی،ہیلتھ کئیر کمیشن کے بورڈ کو نجی اسپتال، کلینکس پر جرمانوں کی بات کی۔ہیلتھ کئیر کمیشن کا بورڈ دو گھنٹے بعد ختم کردیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ نے ہیلتھ کئیر کمیشن کے بورڈ ممبران تبدیلی کے لیے اجازت مشروط کی تھی۔ہیلتھ کئیر کمیشن آزادانہ کام کیسے کرے گا جب حکومت مرضی کرے گی۔پنجاب اسمبلی سے ممبران کو فارغ کرنے کا بل منظور ہوا24جولائی کو  حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے کا آغاز کریں گے۔

Back to top button