پاکستان اورچین کےتعلقات غیرمعمولی اورمثالی ہیں،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات غیرمعمولی اور مثالی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی پیپلزلبریشن آرمی کے قیام کی97سالگرہ کی تقریب  کاجی ایچ کیومیں انعقاد ہوا ۔آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےچینی مہمانوں کااستقبال کیا۔چین کے سفیر جیانگ زائڈونگ جی ایچ کیو میں ہونے والی سالگرہ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔چینی ڈیفنس اتاشی  سفارتخانے کےحکام تینوں مسلح افواج کےافسران نے شرکت کی۔

آرمی چیف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور چین کےتعلقات باہمی اعتماداورایک دوسرے کےاحترام  پرمبنی ہیں۔پاک فوج  اورچینی پیپلزلبریشن آرمی کےتعلقات مثالی ہیں۔دونوں افواج مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھےہوئےہیں۔دونوں ممالک آہنی بھائی چارے کامظاہرہ کرتےہیں ۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سب سے آگے رہی ہے،پاک فوج نے پاکستان اورخطے کے امن واستحکام کےلیے بڑھ چڑھ کرقربانیاں دیں۔دہشتگردی سے نمٹنے کےلیے ملکرکام کرنے کوتیارہیں،کوئی بھی طاقت پاک چین مثالی دوستی   اورافواج کےبھائی چارے کوختم نہیں کرسکتی۔

Back to top button