تحریک انصاف نے ایڈہاک ججزکی تعیناتی غیرقانونی قرار دیدی

پاکستان تحریک انصاف نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیدی۔

رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا آئین کے مطابق ججز کی عدم موجودگی میں ہی تعیناتی ہو سکتی ہے اب ججز کی تعداد پوری ہے لہذا یہ اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ کیا سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اڑانا توہین عدالت نہیں۔؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا قانونی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو ججز نے ایڈہاک ججز بننے سے معذرت کر لی ہے، باقی دو ججز سے بھی درخواست ہے کہ وہ رضا مندی ظاہر نہ کریں۔ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا اقدام غیر قانونی ہے، آئین کے مطابق ججز کی عدم موجودگی میں ہی تعیناتی ہو سکتی ہے۔

شعیب شاہین کاکہنا تھا کہ ججز کی تعداد پوری ہے لہذا یہ اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، انکا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔کیا سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاق اڑانا توہین عدالت نہیں ہے؟ آج ان سے ملک نہیں چل رہا دلدل میں دھکیل رہے ہیں ۔جب بانی پی ٹی آئی نے کہا اے پی سی میں شرکت کریں گے تو کہا آرٹیکل چھ لگائیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس اکثریت کھو چکے ہیں اپنی اقلیت کو اکثریت میں بدلنا چاہتے ہیں ۔اگر ایڈہاک ججز ضروری ہیں تو نئے چیف جسٹس کو ہی فیصلہ کرنے دیں۔

 اشتیاق اے خان صدر آئی ایل ایف کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی سے نمبر گیم پورے کرنے چاہتے ہیں ۔ کل جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کر دیا جائے ، لاہور ہائی کورٹ میں 24 اسامیاں خالی ہیں ، کیا پنجاب میں کیسز ملتوی نہیں ہو رہے ہیں۔ قاضی فائر عیسی سے پہلے بھی مطالبہ کیا تھا کہ خود کو کیسز سے الگ  رکھیں۔

معظم بٹ نے کہا اس وقت جو حکومت مسلط ہے آئین اور قانون کی حفاظت کرنا ضروری ہو گیا ہے اگر تقرری کا فیصلہ کیا گیا تو احتساب کریں گے۔ آئی ایل ایف انصاف کے لیے ہر قدم اٹھائے گی۔

Back to top button