زرمبادلہ کے ذخائر میں 1کروڑ 86لاکھ ڈالرکا اضافہ

 زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ 12 جولائی تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 42 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ 2 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 27 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 14 ارب 70 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔

Back to top button