3 ہزار نرسوں کی بھرتی کی ریکوزیشن منظور

 حکومت پنجاب نے  نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے ایک اور اہم قدم اٹھا لیا۔3 ہزار نرسوں کی بھرتی کی ریکوزیشن منظور کرلی گئی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن  کی جانب سے بھجوائی گئی 3 ہزار نرسوں کی بھرتی کی ریکوزیشن منظور کرلی گئی تیس ہزار نرسوں کی بھرتی کے کیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں سٹام کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے تیس ہزار نرسوں کے بھرتی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس سے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی کو کافی حدتک  پورا کیا جا سکے گا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ تین ہزار نرسوں کی بھرتی انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔ محکمہ صحت نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔

 سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان  کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے نرسنگ کالجز کی تزئین و آرائش کروائی جا رہی ہے۔ نرسنگ شعبہ میں کیپیسٹی بلڈنگ کی کوشش کر رہے ہیں۔

Back to top button