79 سالہ امیتابھ بچن کی نئی فلم ’گڈ بائے‘ ریلیز کے لیے تیار

بھارتی فلم انڈسٹری کے 79 سالہ شہنشاہ امیتابھ بچن کی نئی فلم ’’گڈ بائے‘‘ ریلیز کے لیے تیار ہے اور اس کا ٹریلر اور پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے، بالاجی موشن پکچرز کے بینرز تلے بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن اور رشمیکا مندنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ بقیہ کاسٹ میں نینا گپتا، آشیش ودھیارتی اور سنیل گروور بھی شامل ہیں، فلم گڈ بائے کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھومتی ہے جو اکٹھے نہیں رہتی، امیتابھ بچن اور نینا گپتا میاں بیوی کا کردار نبھا رہے ہیں۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ نینا گپتا کا انتقال ہوتا ہے تو انکی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے یہ خاندان ایک ہی جگہ اکٹھا ہو جاتا ہے اور پھر ساری کہانی امیتابھ بچن اور ان کے بچوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم گڈ بائے 7 اکتوبر کو بھارتی سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
اپنی آنے والی فلم کے بارے میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے ایک پوسٹ میں کہا کہ آج کی دنیا میں ہر کوئی الجھن کا شکار ہے لیکن جب فیملی آپ کے ساتھ ہو تو سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے، آئیں ملیں میری میٹھی فیملی سے۔ خیال رہے امیتابھ بچن کی گڈ بائے سے پہلے 9 ستمبر کو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم براہمسترا بھی ریلیز ہوگی، یہ ایک فیمیلی کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جسے وکاس بہل نے ڈائریکٹ کیا ہے- بگ بی 79 سال کے ہوچکے ہیں اور اس عمر میں بھی نوجوان ایکٹرز کو اپنی زبردست اداکاری سے پچھے چھوڑ دیتے ہیں۔
اس عمر میں بھی وہ اپنے کام کو لیکر سنجیدہ ہیں، سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کو ہوسٹ کرنے والے امیتابھ بچن اپنی آنے والی فلم کو لیکر لائم لائٹ میں ہیں، حال ہی میں امیتابھ نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر فلم گڈ بائے کا پوسٹر شیئر کیا ہے، امیتابھ بچن نے انسٹا گرام پوسٹ میں اپنی آنے والی فلم گڈ بائے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خاندان ہے سب سے خاص، کیونکہ جب کوئی نہیں ہوتا پاس، تب بھی رہتا ہے، اسکا احساس، فلم کے پوسٹر میں امیتابھ بچن کرتا پاجامہ اور ہاف جیکٹ پہنے پتنگ اُڑا رہے ہیں، آنکھوں پر لگا چشمہ اور سفید بال ان کی زندگی کے جدوجہد کو بیاں کر رہے ہیں-
امتیابھ کے پچھے ہی فلم پشپا کی اداکارہ رشمیکا مندانا نظر آ رہی ہے، اس پوسٹ کو دیکھ کر اندازا لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں امیتابھ، رشمیکا کے والد بنے ہیں اور نینا گپتا ان کی ماں بھی ہیں، فلم 7 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، اس فلم سے ہی اداکارہ رشمیکا بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہے، فلم کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے رشمیکا نے لکھا کہ پاپا اور میں 7 اکتوبر کو آپ کے اہل خانہ سے ملنے آ رہے ہیں۔ یہاں دیکھیے فلم گڈ بائے کا نیا پوسٹر- کنڑ فلموں کی اداکارہ رشمیکا نے اس سے پہلے نیشنل کرش کا ٹیگ حاصل کیا تھا، اب اداکارہ فلم گڈ بائے کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ اس فلم کے علاوہ وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی آنے والی فلم مشن مجنو کو لے کر بھی زیر بحث ہیں، فلم گڈ بائے کو وکاس بہل نے تحریر اور ڈائریکٹ کیا ہے- جبکہ اس فلم کو پروڈیوس شوبھا کپور اور ایکتا کپور نے کیا ہے۔
