82 سالہ کینیڈین شخص کا سرکے بل کھڑے ہونے کا عالمی ریکارڈ

کینیڈا کے 82 سالہ شخص نے سر کے بل کھڑے ہوکر کرتب دِکھانے والے معمر ترین شخص کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے بروس آئیوز 15 سال کی عمر سے جمناسٹکس کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سر کے بل کھڑے ہونے کی روایت کا آغاز 20 سال قبل کیا۔
رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جب وہ 60 کی دہائی میں تھے تو ان کے پوتے پوتیاں/نواسے نواسیاں لان میں موجود تھے، تب انہوں نے ان بچوں کو جمناسٹکس ک جانب راغب کرنے کے لئے یہ عمل کیا، تب سے سر کے بل کھڑے ہونے کی رِیت چلی آرہی ہے۔
اسرائیل میں شترمرغ کے4ہزار سال قدیم 8انڈے دریافت
میڈیا رپورٹس کے مطابق بروس آئیوز نے گزشتہ برس 7 اگست کو ایک کوشش کرتے ہوئے 82 سال اور 43 دن کی عمر میں سر کے بل کھڑے ہوکر یہ کرتب دِکھانے والے معمر ترین شخص کا گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا۔
