واٹس ایپ میں تصاویر ، ویڈیوز کیلئے نیا فیچر متعارف

دنیا کی مقبول ترین پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کو ویو ونس کا نام دیا گیا ہے ۔ فیچر کے تحت اب بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجائے گی۔

یعنی اگر آپ کسی کو ایسی تصویر یا معلومات بھیجنا چاہیں جس کے بارے میں آپ کو یقین نہیں کہ بھیجنا چاہیے یا نہیں تو آپ یہ ویو ونس کے فیچر کو استعمال کر کے بھیج سکتے ہیں کیونکہ اس سے وہ شخص اسے محض ایک بار کھول کے دیکھنے کا اہل ہوگا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کے بانی مارک زکربرگ نے جون میں ویو ونس نامی فیچر کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ جلد متعارف کروایا جائے گا جب کہ بیٹا ورژن استعمال کرنیوالے صارفین کے پاس یہ سہولت گزشتہ ایک ماہ سے موجود ہے۔

 

Back to top button