مریم نواز اعلانات کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہیں، عظمٰی بخاری

Maryam Nawaz believes in practical actions instead of declarations, Uzma Bukhariوزیر اطلاعات پنجب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب کے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اعلانات کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہیں۔ آج مخالفین بھی مریم نواز کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

کیا عمران حکومت کے خاتمے سے پہلے نواز اور باجوہ کی ملاقاتیں ہوئیں؟

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز صرف اعلان نہیں بلکہ عمل بھی کرتی ہیں، عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب کے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز اعلانات کے بجائے عملی اقدامات پر بھی یقین رکھتی ہیں۔ مریم نواز نے ثابت کیا کہ اپنے حکم پر کیسے عمل کراتے ہیں، آج مخالفین بھی مریم نواز کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے زائد کرائے لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، عید پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں ریکارڈ کمی کی گئی، اس کے علاوہ پنجاب میں 100 مقامات پر وائی فائی لگا دیا گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب میں سینٹری ورکرز نے شدید گرمی میں دن رات کام کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ناممکن کو ممکن بنایا۔

Back to top button