لیوی چارجز بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی چارجز مزید بڑھانے  کی صورت میں قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرول 7.54 روپے اور ڈیزل 9.84 روپے فی لیٹر  مہنگا ہونے کا  امکان ہے۔

لیوی چارج کو 5 روپے فی لیٹر بڑھانے پر اضافہ زیادہ ہوسکتا ہے جس کے باعث  پیٹرول 12.54 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ 30 جون کو فنانس ڈویژن کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت، انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

اوگرا 30 جون کو سفارشات وفاقی حکومت کو غور کےلیے پیش کرے گی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7.70 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8.73 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ مجوزہ فنانس بل میں وفاقی حکومت نے لیوی چارج کو زیادہ سے زیادہ 80 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دے رکھی ہے۔

Back to top button