پی ٹی آئی مولانا کو حکومت مخالف تحریک پر راضی نہ کر سکی

پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک میں شمولیت پر مولانا فضل الرحمٰن کو راضی نہیں کر سکی۔

جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی قیادت نے مولانا فضل الرحمٰن کو پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی مخالفت کردی، جس پر مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے وفد کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے تحریری یقین دہانیاں مانگ لی ہیں۔ مستقبل میں جے یو آئی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملائے گی یا نہیں، اس بات کا فیصلہ کل اسلام آباد میں ہونے والے دو روزہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔

پی ٹی آئی کے ساتھ روابط پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بات ان سے ہوتی ہے جن کے پاس اختیار ہوں، ہماری سلام دعا چل رہی ہے۔ دوسری جانب حکومت کے خلاف تحریک میں جے یو آئی کو شامل کرنے کےلیے پی ٹی آئی کی جانب سے کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بات چیت با اختیار لوگوں سے ہوتی ہے ابھی ملاقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا اور شوریٰ کے فیصلے مطابق پی ٹی آئی کو جواب دیا جائے گا۔

Back to top button