آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں بلکہ حکومت کی ضرورت ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے واضح کیا ہے کہ آپریشن ’عزمِ استحکام‘ فوج کی نہیں بلکہ حکومت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کیے جانے والے فوجی آپریشنز کے بعد پاکستان کو یہ توقع نہیں تھی کہ ملک میں دہشت گردی ایک بار پھر بڑھے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کی نئی لہر کے خاتمے کےلیے شروع ہونے والے فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین سے مشاورت جاری رہے گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بھی ہے اور یہ ذمہ داری لینی بھی چاہیے۔ یہ آپریشن فوج کی نہیں، ہماری ضرورت ہے۔

Back to top button